فری ایمبولینس اوربچوں کوفری تعلیم کیلئے کوششیں جاری ہیں:زوہیب علی
سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)نواحی چک نمبر47بل میںپاکستان سدھو اتحاد کا پانچواں سالانہ کنونشن چوہدری احسن بھولا سرپرست اعلیٰ پاکستان سدھو اتحاد کی رہائش گاہ پر ہوا،جسکی صدارت چیئرمین پاکستان سدھو اتحاد چوہدری زوہیب علی ایڈووکیٹ نے کی،کنونشن میں ملک بھر سے سدھو اتحاد کے سینئر رہنما¶ں عامر ندیم سدھو ، چوہدری محمد امین سدھو،چوہدری عمران سدھو ،چوہدری اویس سدھو،چوہددی نصیر احمد سدھو،چوہدری خادم حسین سدھو اور برادری کے سرکردہ افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی،اتحاد کے چیئرمین زوہیب سدھو نے کہا کہ فری ایمبولینس اوربچوں کوفری تعلیم کیلئے کوششیں جاری ہیں۔