سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمائے میں 12ارب76کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس کی47500،47600 اور47700 کی نفسیاتی حدیں عبور ہوگئیں۔ مارکیٹ سرمائے میں12ارب76کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔ کے ایس ای100انڈیکس میں228.23پوائنٹس بڑھ کر 47721.80 پوائنٹس ہو گیا۔کے ایس ای30انڈیکس 16503.52پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31890.57پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 80384.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 12ارب 76کروڑ 42لاکھ55ہزار499روپے بڑھ کر 70کھرب 36ارب 46کروڑ 23لاکھ91 ہزار286روپے ہو گیا۔ پیرکو7ارب روپے مالیت کے23کرور 36لاکھ61ہزار179 حصص کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر334 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 168میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔