• news

نیکوٹین کے کم نقصان دہ متبادل پر غور

تمباکو نوشی عالمی سطح پر ایسی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جنہیں روکا جا سکتا ہے اور تمباکو نوشی کرنے والے زیادہ افراد صحت کو لاحق ان خطرات سے بخوبی واقف ہیں۔ تاہم اس سب سے واقفیت کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ سگریٹ نوشی جاری رکھتے ہیں۔
خوش قسمتی سے ایسی متبادل مصنوعات دستیاب ہیں جو نیکوٹین کا استعمال جاری رکھتے ہوئے کم نقصان کی حامل ہیں۔ ان متبادلات میں نیکوٹین پا¶چز، ویپس، ای سگریٹ اور ہیٹڈٹوبیکو(گرم تمباکو) کی مصنوعات شامل ہیں جوسگریٹ کے مقابلے میں واضح طور پر کم نقصان دہ ثابت ہوئی ہیں۔
مثال کے طور پر نیکوٹین کے پا¶چ ایسے چھوٹے پیکٹ ہوتے ہیں جن میں نیکوٹین ہوتا ہے لیکن تمباکو نہیں ہوتا۔ سگریٹ کے برعکس یہ پا¶چز دھواں، راکھ یا بدبو پیدا نہیں کرتے جو انہیں سماجی طور پر معاشرے میں زیادہ قابل قبول بناتے ہیں۔ دوسری طرف ہیٹڈٹوبیکو کی مصنوعات تمباکو سے نیکوٹین کے اخراج کے لیے برقی حرارت کا استعمال کرتی ہیں جس سے دھوئیں کے بجائے بھاپ پیدا ہوتی ہے۔ ای سگریٹ اور ویپس بھی ایک مائع محلول کو گرم کر کے اسی اصول پر کام کرتے ہیں جس میں عام طور پر نیکوٹین، ذائقے اور دیگر کیمیکل شامل ہوتے ہیں جس سے بھاپ پیدا ہوتی ہے جو اسے پینے والے سانس کے ذریعے اندر لیتے ہیں۔
یہ مصنوعات ٹار پیدا نہیں کرتیں، جو تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ مصنوعات سگریٹ کے دھوئیں میں پائے جانے والے نقصان دہ کیمیکلز کی وہ سطح بھی پیدا نہیں کرتیں اور یہ مصنوعات ان لوگوں کے لیے ممکنہ کم نقصان دہ انتخاب ہیں جو تمباکو نوشی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
مصر کی طنطا یونیورسٹی کے صدر اور شعبہ یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر میگدی عبدالر¶ف صبا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگرچہ یہ درست ہے کہ تمباکو کو گرم کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر خطرے سے پاک نہیں لیکن یہ ان بالغ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لیے ایک بہتر متبادل ہے جو تمباکو نوشی مکمل طور پر ترک نہیں کرنا چاہتے یا جو اس کے نقصان کو کم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ بات ہر شخص کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ تمباکو نوشی کو مکمل طور پر ترک کر دے۔
یقینا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مصنوعات میں اب بھی نیکوٹین موجود ہے جو کہ ایک نشہ آور مادہ ہے۔ تاہم نیکوٹین کے پہلے سے عادی افراد کے لیے یہ مصنوعات سگریٹ کا کم نقصان دہ متبادل پیش کر سکتی ہیں۔
بالآخر، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ تمباکو نوشی ایک انتہائی خطرناک اور نقصان دہ عادت ہے۔ تاہم وہ لوگ جو اس عادت سے چھٹکارا پانے سے قاصر ہیں یا اسے ترک نہیں کرنا چاہتے، ممکنہ طور پر کم نقصان دہ متبادل کا انتخاب درست سمت میں مثبت قدم ہو سکتا ہے۔ ہمیں لوگوں کو ان مصنوعات کے انتخاب پر غور کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔    ٭٭٭

ای پیپر-دی نیشن