• news

پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے اپنے منشور کا اعلان کیلئے جلسہ کا انعقاد کرنا ہے ،ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں ۔ لبرٹی چوک لاہور میں 15 اکتوبر کے جلسے کیلئے پی ٹی آ ئی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن