• news

چیئرمین پیمرا پر دبا¶ ہے تو استعفیٰ دے دیں: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئر مین پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے پر دائر متفرق درخواست پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت میں یو ایس بی میں متعلقہ ٹی وی چینلز کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل احمد پنسوتا نے موقف اپنایا کہ ٹی وی چینلز پر چیئر مین پی ٹی آئی کا چہرہ دھندلا کر دیا جاتا ہے۔ ان کے نام پر بیپ لگا دی جاتی ہے۔ یا ان کا نام لیا ہی نہیں جاتا ہے، سینئیر صحافی غیر ملکی ٹی وی چینلز پر بیان دے چکے ہیں کہ پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینے پر پابندی ہے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دئیے کہ ہمارے مطابق ٹی وی چینلز پر چیئرمین پی ٹی آئی کا نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ایسا ہے تو میں ٹی وی چینلز کی اتھارٹیز کو طلب کرلوں، اگرچیئرمین پیمرا پر اوپر سے پریشر ہے تو وہ استعفی دے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن