خان لیاقت علی خان کی72ویں برسی 16اکتوبرکو منائی جائے گی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی72ویں برسی 16اکتوبرکو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا سیاسی قائدین اور مقررین لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔