جڑانوالہ: لین دین کے تنازعہ پر خاتون سمیت 2 افراد قتل
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) لین دین کے تنازع پر خاتون سمیت دو افراد قتل ہوگئے۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 632 گ ب میں شوکت علی نے کریانہ کی دکان بنارکھی تھی، ملزم جنید کا شوکت علی سے کریانہ کے سامان کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔ جنید اور ساتھیوں نے دکان پر جھگڑا کیا اور شوکت کی والدہ ممتاز بی بی کو قتل کر دیا۔ شوکت علی اور ساتھیوں نے جوابی وار کر کے جنید کے ساتھی امیر علی کو چھریاں مار دیں۔ امیر علی کو سول ہسپتال فیصل آباد منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لنڈیانوالہ پولیس نے دونوں نعشیں شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کر دیں۔