سرائے مغل: سسرالیوں نے نوبیاہتا دلہن قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا
سرائے مغل (نامہ نگار) سسرالیوں نے نو بیاہتا دلھن کو قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچا دیا۔ لاش لینے کیلیے آنے والے بھائیوں کے پوچھنے پر حملہ کرکے مار مار کر ادھ موا کر دیا۔ زخمی ورثا لاش لیکر تھانہ سرائے مغل آگئے اور مقدمہ درج کرا دیا۔ گزشتہ رات نواحی بستی ٹبہ سرائے مغل میں سسر کشمیرا ، اس کے بیٹے راشد اور ساس کوثر بی بی نے مل جل کر اپنی بہو ثنا بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر کر قتل کر کے لاش چھت پر لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا اور مقتولہ کے بھائی کو فون کر کے بتایا کہ اس کی بہن نے خودکشی کر لی ہے۔ مقتولہ کا بھائی سلیم اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ لاش لینے آیا اور شک گزرنے پر سسرالیوں سے اپنی بہن کی موت کے بارے پوچھا تو سسرالیوں نے اسے بھی مارا پیٹا اور زخمی کر دیا۔