• news

آر ڈی اے کا غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموںکیخلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کردیں گئیں ٹاسک فورس نے موضع مسریوٹ، رانیال اور موہری کھتران راولپنڈی میں مبینہ چار غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور سائٹ دفاتر کو مسمار و سربمہر، کنٹینرز، بانڈری وال، بجلی کے کھمبے اور روڈ انفراسٹرکچر مسمار کر دیئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا 

ای پیپر-دی نیشن