پاکستان صحت کے شعبے میں بھر پور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ندیم جان
اسلام آباد(خبرنگار)عالمی دارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل کمیٹی کے 70ویں اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت نے صحت سب کیلئے کے نصب العین کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اس منزل کے حصول کیلئے سول سوسائٹی پارٹنرز اور صحت سے منسلک ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاصحت کے شعبے میں اہداف کے حصول کیلئے ایک مضبوط نظام صحت کے حصول کیلئے کام کرنا ہو گا پاکستان صحت کے شعبے میں ایک بھر پور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں صحت کے شعبے میں افرادی قوت ایک بڑا چیلنج ہے عالمگیر وباں اور بیماریوں کے بین الاسرحدی پھیلاو کو روکنے کیلئے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات کو یقینی بنارھے ہیں۔وزیرقومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے قاہرہ میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کی صدر براے عالمی ترقی ڈاکٹر کرس ایلیاس سے ملاقات کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان میں ملکر پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اتفاق کیاوزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط گورننس کا نظام وضع کیا گیا ہے وزیراعظم نے حال ہی میں منعقدہ پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھر پور اقدامات کے احکامات جاری کیے پولیو ورکرز کو کام کرنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جارھا ہے پولیو آگاہی مہم کو ازسر نو ترتیب دیا گیا ہے ہائی رسک علاقوں بالخصوص جنوبی خیبرپختونخوا مقامی۔سطح پر اپریشنل حب قائم کر دیا گیا ہے پولیو وائرس کے بین السرحدی پھیلا کو روکنے کیلئے افغانستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں پاکستان مارچ 2024 میں HPV آنٹی کینسر ویکسین متعارف کروا رھا ہے اس اقدام پر ڈاکٹر کرس نے وفاقی وزیر صحت کو مبارکباد پیش کی