پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن مقدمہ سے ڈسچارج کرنے پر مزید دلائل طلب
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میںسابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے معاملے میںسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر بطور اعتراض کیس سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ سے 16 اکتوبر کو مزید دلائل طلب کر لئے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ رٹ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر نہیں ہو سکتی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت گوجرانوالہ نے قانون کے مطابق درست فیصلہ کیا۔ پراسیکیوشن نے ماتحت کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا، سنگل بنچ نے پراسیکیوشن کی مقدمہ سے ڈسچارج کیخلاف درخواست منظور کر لی ۔ سنگل بنچ نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حقائق کے برعکس دیا ، عدالت سنگل بنچ کے قانون کے برعکس دیئے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔