قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا منافع 21.8 فیصد کردیا گیا
کراچی (آئی این پی ) قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کیلئے سروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ پانچ سال کیلئے سروا ٹرم اکاونٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کردیاگیا، پانچ سال کیلئے سروا ٹرم کانیا شرح منافع 5 ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پرہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے شرح منافع کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔