محمد رضوان کی سری لنکا کیخلاف فتح اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے بہن بھائیوں کے نام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کےخلاف حاصل کی گئی شاندار فتح اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے ’بہن بھائیوں‘ کے نام کر دی۔ محمد رضوان نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کیلئے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا چراغ پاہوگئے۔ بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گ±پتا نے سوال اٹھایا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اسکی اجازت دیتا ہے؟۔ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟ مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کی کھیل کے میدان میں سجدہ شکر بجالانے اور نماز کی ادائیگی پر سوالات ا±ٹھاتا رہا ہے۔