• news

صدرمملکت نے قطری چیف آف سٹاف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا

اسلام آباد(آئی این پی)صدرمملکت نے قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا۔بدھ کے روزایوان صدر میں قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کو اعزاز دینے کی خصوصی تقریب کا انعقادہوا،تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کا آغازقومی ترانے اور کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا،تقریب میں نگراں وزراءاور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النابت کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز عطاکیا۔

ای پیپر-دی نیشن