• news

چلڈرن ہسپتال اپ گریڈ ہوگا، 150 بیڈ کی ایمرجنسی، میڈیسن وئیر ہاﺅس نیا بنے گا: محسن نقوی

لاہور+گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا۔چلڈرن ہسپتال میں 150بیڈ ز کی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی۔ آو¿ٹ ڈور وارڈ بھی اپ گریڈ ہوگا اورمیڈیسن ویئر ہاو¿س نیا بنے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اورایمرجنسی میں زیرعلاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اوربچوں کی ماو¿ں کو دلاسہ دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کا نہ صرف فری علاج ہو گا بلکہ ادویات بھی فری ملیں گی۔وزیراعلی محسن نقوی کے دورے کے دوران چلڈرن ہسپتال میڈیکل ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر 3سے 4بچوں کا علاج ہورہا تھا جبکہ ایک اے سی چل رہا تھا باقی بند تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی میں بند اے سی بھی فوری طور پر چلانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی کو ذاتی طور پر بچوں کے علاج معالجے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد میں فوری اضافہ ضروری ہے۔ایک بیڈ پر ایک بچے کا علاج ہونا چاہیے۔اپ گریڈیشن کے لئے52کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد 150تک بڑھانے کا پلان طلب کیا ۔وزیر اعلی نے توسیع شدہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اورماو¿ں سے علاج معالجے کی سہولتوں بارے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے توسیع شدہ ایمرجنسی بلاک سے ملحقہ عمارت میں بھی ایمرجنسی کو مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی محسن نقوی کو ہسپتال میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں اور اپ گریڈیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی نے اپ گریڈیشن کا کام جنوری تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے اوکسی نیٹرزکو جلد امپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے والی زیر تعمیر دورویہ سٹرک کا تفصیلی دورہ کیا-محسن نقوی نے رات سے صبح تک پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور انہیں شاباش دی ۔محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے گوجرانوالہ سے لاہور تک کا سفر 45 منٹ میں طے ہو گا۔ لنک روڈ کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے لئے کمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔محسن نقوی نے فیثصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن