• news

فیصل آباد: 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، نعش کھیتوں سے برآمد، ورثاءکا احتجاج

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایک اور ننھی کلی بے دردی سے مسل دی گئی۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ کے نزدیک ایک سات سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا جبکہ 5 خواتین اور 3 نوجوانوں کو اغواءکر لیا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ 269 ر ب گا¶ں باراں میں نامعلوم درندہ صفت انسان نے 7 سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا۔ لواحقین کے مطابق بچی گزشتہ رات اپنی گلی میں کھیلتے لاپتہ ہو گئی تھی جس کی تلاش جاری تھی کہ گذشتہ صبح گا¶ں کے کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی۔ بچی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سمندری روڈ کو بلاک کر دیا۔ سی پی او فیصل آباد نے بچی کے قتل کے معاملے پر نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹا¶ن سے رپورٹ طلب کر لی ۔67 ج ب کے رہائشی محمود نے بتایا کہ اوباش ملزم ذیشان نے اسکی جواں سالہ بیٹی (ن) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جھنگ بازار خریداری کیلئے آنیوالی سکینہ بی بی کو کم سن بیٹے دانش سمیت اغواءکر لیا، 2ج ب سے بشریٰ بی بی کی لے پالک بیٹی (ف)، عیسی نگری سے عمران کی اہلیہ (م) کو ملزم معظم، علامہ اقبال کالونی کے فاروق کی بیٹی (ل) کو ملزم سخاوت، سہیل آباد سے صفیہ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزم عمران نے اغواءکر لیا۔ علاوہ ازیں بٹالہ کالونی کے علاقہ قاسم آباد کے رہائشی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اسکے بھائی ابوبکر، رسول پارک کے حنیف کا بیٹا خرم شہزاد گھر سے دکان پر جاتے ہوئے اور 208 رب کے گلزار احمد کے بیٹے قمر گھر سے گیا واپس نہ آیا۔

ای پیپر-دی نیشن