وزیراعظم کو حج معاملات پر بریفنگ کیلئے سیکرٹری مذہبی امور دستیاب نہ ہو سکے
اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کا عہدہ 24دن سے خالی ہے، حج پالیسی سمیت تمام کام رک گئے۔ سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے سیکرٹری داخلہ تعینات ہونے کے بعد گزشتہ ماہ چارج چھوڑ دیا تھا۔ سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے پر تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو آئندہ برس کے حج معاملات پر بریفنگ دینے کے لیے بھی سیکرٹری دستیاب نہ ہو سکے۔ نگران وزیراعظم کو جونیئر سٹاف کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔