• news

وزیر خزانہ کی سربراہی میں سپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی میں پیش رفت وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں سپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیر آئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبر ہوں گے، فائیوجی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز سپیکٹرم دستیاب ہو گا، جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کر کے سپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائے گا، کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن