غالب مارکیٹ 60سالہ شخص ‘میانوالی میںنوجوان کی خود کشی
لاہور‘میانوالی(نامہ نگاران)غالب مارکیٹ 60 سالہ شخص اور میانوالی میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ متوفی جاوید اقبال گلبرگ میں واقع فیکٹری میں نٹ بولڈیونٹ پر کام کرتا تھا۔ میانوالی نواحی قصبہ 13.ایم ایل ہرنولی میں مبینہ گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ گھر میں معمولی تنازعہ پر دل برداشتہ ہوکر محمد ظہیر نے موت کو گلے لگا لیا۔ متوفی کی ایک ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔