”لڑائی ہمیشہ بچوں پر اثرانداز ہوتی ہے“ ملالہ کا حماس اسرائیل کی جنگ بندی کا مطالبہ
لندن (نیٹ نیوز) نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طورپر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنگ ہمیشہ بچوں پر اثرانداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈر سے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں۔