کاہنہ ،23سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)کاہنہ ہلوکی کے علاقے میں 23سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق23 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے وقت ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔