• news

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 80 افراد زخمی ہوگئے

کابل (اے پی پی)افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے سے 80 افراد زخمی ہو گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث 80 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ملک کے تیسرے بڑےشہرہرات سے 34 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن