نگران وزیر خزانہ کی مراکش کے سنٹرل بنک کی گورنر سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش کے سنٹرل بنک کی گورنر سے ملاقات کی۔ترجمان و زارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں اور مراکش میں سنٹرل بنک کے گورنر سے ملاقات اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی مالیاتی شراکت داری کی اہمیت سے اتفاق کیا۔