• news

سی پیک نے 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہے، چینی میڈ یا

اسلام آ با د(این این آئی)چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ“کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر نے گزشتہ 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہیں۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپو رٹ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی پہلی سب وے اور پہلی سمارٹ ہائی وے کے کچھ حصے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کمرشل انرجی پروجیکٹس کی کل نصب شدہ صلاحیت پاکستان کی مجموعی صلاحیت کے تقریباً بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سی پیک سے مجموعی طور پر 155,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ان کامیابیوں نے دنیا کو ”بیلٹ اینڈ روڈ“کی مضبوط قوت سے متعارف کروایا ہے۔ر پورٹ میں مز ید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران بی آر آئی کے تصور پر عملی اقدامات مسلسل جاری ہیں اور ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ”بیلٹ اینڈ روڈ“انیشی ایٹیو ،گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ا یٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے جڑ پکڑ لی ہے، جس سے دنیا میں خوشحالی اور استحکام کا ٹھوس فائدہ پہنچا اور لوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن