• news

فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر‘ چشم پوشی کرنے والوں پر تاریخ رحم نہیں کرے گی: جامعہ الازہر

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کی معروف درسگاہ الازہر نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل اور تخریب کاری صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے چہرے پر نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔ مغربی میڈیا کی متعصبانہ کوریج نے ان کی آزادی اظہار اور تحفظ انسانی حقوق کے دعوے بے نقاب کر دیئے۔ تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں پر ہرگز رحم نہیں کرے گی۔ فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلئے متحد، مغرب کے خلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔

ای پیپر-دی نیشن