سرکاری ملازمین سالانہ 34کروڑیونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں:مولانا محمد علی
لاہور( کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری اور دیگر رہنماو¿ں محمدیونس قادری محمدجنید علی قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں جواحتجاج کاسلسلہ جاری ہے اس سے واضح ہوتاہے کہ عوام اب اشرافیہ کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین سالانہ 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ گریڈ 17سے 21کے تقریباً16ہزار ملازمین 70لاکھ یونٹس ماہانہ استعمال کرتے ہیں۔ گریڈ1تا16تک مفت بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کی تعداد تقریباً پونے 2لاکھ ہے جوسالانہ 10ارب روپے کی مفت بجلی استعمال جبکہ گریڈ 17تا21کے ملازمین سالانہ 1ارب 25کروڑکی بجلی مفت استعمال کررہے ہیں۔