فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا امت مسلمہ کا شرعی فریضہ ہے:غلام شبیر قادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی فیصل کے مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاو¿ن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا امت مسلمہ کا شرعی فریضہ ہے۔ اس سے غفلت نہ برتی جائے۔ امت مسلمہ کا وقار اتباع رسول اور علم جہاد بلند کرنے سے ہی بحال ہوگا۔ دنیا میں قیام امن کیلئے اسرائیلی ناجائز ریاست کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔ مسلمان اپنے باہمی اختلافات ختم کر کے متحد ہو جائیں۔ اپنا دفاع کرنسی مشترکہ کر لیں تو دنیا کی سب سے بڑی سپر طاقت بن سکتے ہیں۔