• news

سیرت رحمتہ للعالمین کانفرنس کل،فلسطین سے اظہار یکجہتی،اسرائیل کی مذمت کی جائیگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں کل سیرت رحمتہ للعالمین کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطین میں اسرائیل کے پر تشدد حملوں کی مذمت بھی کی جائے گی جبکہ یہ کانفرنس سفیرامن مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور کی زیرپرستی میں منعقد ہوگی۔اس کانفرنس کے مہمانان خصوصی وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر،سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری جبکہ مہمانان گرامی میں ڈی جی اوقاف پنجاب آصف علی فرخ اور تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام و مشائخ شرکت کریں گے۔ جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں مفتی مبشر احمد،علامہ زبیر احمد ظہیر،حافظ کاظم رضا نقوی و دیگر علماءکرام و مشائخ عظام شریک ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن