• news

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی، پاکستان، بھارت ٹاکرا کل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی ۔ بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی بیٹرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد آسٹریلیا 19.4 اوورز میں پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایڈن مارکرم 56 اور کپتان ٹمبا باووما 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہینرخ کلاسن 29، رسی وینڈرڈوسن اور مارکو جینسن نے 26، 26 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ نے 7وکٹوں پر 311رنز بنائے۔ مچل سٹارک اور گلین میکسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 177 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ مارنوس لابوشین 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مچل مارش سات ‘ڈیوڈ وارنرتیرہ ‘سٹیون سمتھ انیس ‘جوش انگلس ‘گلین میکس ویل تین ‘مارکوس سٹونس پانچ ‘مچل سٹارک ستائیس رنز بناسکے ۔ کوئنٹن ڈی کاک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکر ا کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن