ڈالر مزید ایک روپیہ سستا‘ سونے کی قیمت میں 7800 تولہ کی بڑی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر 93پیسے کم ہو کر279.51 روپے کی سطح سے گرنے کے بعد 278.58 روپے رہ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے کی کمی کے بعد 279روپے کی سطح سے گھٹ کر 278روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے گھٹ کر 296روپے رہ گئی۔ اسی طرح 1روپے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 245روپے سے گھٹ کر 344روپے رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 74روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 76روپے پر برقرار رہی۔ دوسری طرف جمعرات کو ایک تولہ سون کی قیمت میں 7800 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح سے گرنے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 200 پر رہ گئی۔ فی تولہ چاندی کے دام 2500 روپے برقرار رہے۔