• news

احمد آباد سٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا گرفتار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ءکے سلسلے میں بی سی سی آئی کو بذریعہ ای میل 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ احمد آباد کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں دھماکے سے متعلق دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ایک شخص کو راجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔احمد آباد کرائم برانچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت کرن ماوی کے نام سے کر لی گئی ہے۔ کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کرن ماوی مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کا رہائشی ہے، اسے انڈین پینل کوٹ کی دفعہ 505 (1) بی اور 506 (2) کے تحت گرفتار کیا گیا۔کرائم برانچ کے مطابق گرفتار شخص کو اس سے قبل 2018ءمیں ریپ کیس اور انسانی سمگلنگ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن