• news

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الٰہی کی ضمانت غیر م¶ثر قرار، رہائی کا فیصلہ واپس

لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت غیر موثر قرار دیتے ہوئے رہائی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ اب پراسیکیوشن پرویز الہی کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ لے سکتی ہے۔ جسمانی ریمانڈ سے متعلق پراسیکیوشن لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور ماسٹر پلان کیس میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے ڈسچارج بارے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ مجسٹریٹ یہ کرے اور یہ نا کرے؟۔ جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے موقف اپنایا کہ مجسٹریٹ ریمانڈ دینے کا پابند تھا، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن نے چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق درست فیصلہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن