ن لیگ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی
لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے درخواست دے دی۔ ن لیگی رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے، نواز شریف ائر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔