24 گھنٹے کے دوران 173 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی)پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 173 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 71 ،راولپنڈی میں 50 ،ملتان میں 19 ،گوجرانوالہ میں 15 ،فیصل آباد میں 11 ،شیخوپورہ، قصور ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ،ایک مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 137 مریض زیر علاج ہیں۔