• news

زرمبادلہ ذخائر میں 7 لاکھ ڈالر کی کمی، 13 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے

کراچی (کامرس رپورٹر) سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کے 5 اکتوبر تک ختم ہونے والے ہفتہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس سے مجموعی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر 13 ارب 3 کروڑ 1 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ جبکہ مذکورہ مدت میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی یبنک کے ذخائر 7 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 7 ارب 64 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر 5 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن