پرویز اشرف رینٹل پاورریفرنسز میں ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاورریفرنسز میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔