75روپے کے سبز اور نیلے نوٹ کا لین دین قانونی ہے: سٹیٹ بنک
کراچی (کامرس رپورٹر) بنک دولتِ پاکستان کی جانب سے یہ وضاحت کی جاتی ہے 14 اگست 2022ءکو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی پر جاری کردہ 75 روپے (بیشتر سبز رنگ کا حامل) کا نوٹ اوراسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023ءکو جاری ہونے والا 75 روپے (بیشتر نیلے رنگ کا حامل) کا نوٹ پورے پاکستان میں قانونی طور پر قابلِ استعمال ہے۔