• news

وفاقی وزیر تجارت سے روس کے سفیرکی ملاقات دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( نمایند ہ خصوصی ) پاکستان میں روس کے سفیر ڈینلا وی گونیچ نے وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے معاملات پر بات چیت کی گئی دو طرفہ تجارت میں اضافہ کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 920 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی، پاکستان سے 74 ملین ڈالر کی اشیاءروس کو برامد کی گئی جب سے جبکہ روس سے 846 ملین ڈالر کی چیزیں پاکستان ائیں، پاکستان سے روس جانے والی چیزوں میں ترشےدہ پھل ، لیدر ریڈی میڈ گارمنٹس ہوم ٹیکسٹائلز وغیرہ شامل ہیں، وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملاقات سے روس کے ساتھ معاشی پارٹنر شپ کو بڑھانے کے امکانات بڑھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن