• news

شہباز شریف نے گاڑی روکنے والوں کو گھر بلا کر مسئلہ حل کرایا، ایف آئی آر پہلے ہی ختم کر دی تھی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طرف سے ایف آئی آر درج کرانے کی سختی سے تردید کی۔ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع ملتے ہی شہباز شریف نے سی سی پی او سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ شہباز شریف کی گاڑی روکنے والے افراد پر ایف آئی آر شہباز شریف نے ختم کرائی۔ شہباز شریف کے واضح کرنے کے بعد ایف آئی آر خارج کر دی گئی تھی۔ شہباز شریف نے گاڑی روکنے والے افراد کو اگلے روز اپنے گھر بلایا، انہیں عزت دی، ان کی بات تسلی سے سنی اور مسئلہ حل کرایا۔ اس واقعہ کو جان بوجھ کر پراپیگنڈے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن