• news

چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، سمیع سعید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ نگراں حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار نگران وزیر منصوبہ بندی نے جمعرات کو سینٹر آف ایکسی لینس، سی پیک کے زیر اہتمام "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو: مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرنا" کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمنار میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، کانفرنس میں وائس چانسلر، قائداعظم یونیورسٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر، سی پیک اور ملک کے ممتاز، پالیسی ساز اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم 17 سے 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے جبکہ اس فورم میں وفاقی کابینہ کے وزرا بھی شریک ہونگے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ "سی پیک کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ تمام منصوبوں کی سخت نگرانی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کہ جا رہی تاکہ منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے واضح رہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ دونوں ممالک سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کروا رہی ہیں۔، نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں اپنے آغاز سے ہی سیکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور کوویڈ 19 کی وبا جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، چین اور پاکستان دونوں ہی سی پیک کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔انکا مزید کہنا تھا ہے قائد اعظم یونیورسٹی میں معدنیات اور قدرتی وسائل پر تحقیق کے لئے جدید ارتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے، یہ سنٹر چین کے تعاون کے ساتھ معدنیات کے شعبے کو جدید بنانے اور اس میں قیمتی وسائل کی تلاش کیلئے کام کرے گا۔نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اب تک سی پیک کے تحت 31 مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، ان منصوبوں پر 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ ملک میں 4 خصوصی صنعتی زونز بنائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن