چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے مناواں میں واجدکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7 لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاو¿ن میں کمال سے ایک لاکھ 12ہزار اور موبائل فون، شمالی چھاو¿نی میں فقیر حسین سے 50 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ سے ریحان سے 90ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاو¿ن میں عزیز احمد سے اسلحہ کے زور پر 66ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں محمد رمضان سے 60ہزار اور موبائل فون، ماڈل ٹاو¿ن میں عامر سے 49ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ساحل سے گن پوائنٹ پر 6ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے فیکٹری ایریا میں سمیر کے گھر کے تالے توڑ کر 3 لاکھ 80ہزار اور گھریلو سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاو¿ن، باٹا پور اور ڈیفنس سے 3 کاریں جبکہ غالب مارکیٹ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، لیاقت آباد، قلعہ گجر سنگھ، گجر پورہ، فیکٹری ایریا، سمن آباد، شادباغ، قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ،کاہنہ اور اکبری گیٹ سے 12 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔