• news

فیصل آباد، اوباشوں کی 3 خواتین پیر محل میں بچی سے زیادتی

فیصل آباد پیر محل (نمائندہ خصوصی نامہ نگار) اوباش ملزمان نے شادی شدہ خاتون اور دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ رحمان آباد میں اوباش ملزم اپنی محلہ دار مسرت پروین کی جواں سال بیٹی کو ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ اس دوران ملزم نے اس کی برہنہ ویڈیو بھی بنا لی۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر سعید کی جواں سال بیٹی کو اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کی رہائشی (س) سواری کے انتظار میں کھڑی تھی کہ گاڑی سوار تین نامعلوم ملزمان اسے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بعد ازاں اسے سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پیر محل نامہ نگار کے مطابق اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شہر کی مضافاتی سی پلاٹ کی رہائشی خاتون ممتاز بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش کامران نے گھر میں گھس کر میری 7 سالہ بیٹی (م) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے جننسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن