وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے نائب صدر، جنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) و فاقی وزےر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے جو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے مراکش میں موجود ہیں، لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد، عالمی بنک کے نائب صدر برائے جنوبی اےشےا مارٹن رےزر اور جنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم کھو گاوچو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کہ وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان سٹاک ایکسچینج اور لکسم برگ سٹاک ایکسچینج کے درمیان سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد نے پاکستان سٹاک ایکسچینج مےں اپنے سرماےہ کاروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر خزانہ نے عالمی بنک کے نائب صدر کے ساتھ سے ملاقات کی جس میں عالمی بنک اور پاکستان کے درمیان تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ وزےر خزانہ نے پاکستان مےں سےلاب کے بعد بحالی کے کام کے لئے عالمی بنک کی مدد کو سراہا۔ انہوں نے امداد کو جاری رکھنے پر زور دےا۔ عالمی بنک کے نائب صدر نے معےشت کے استحکام کے لئے حکومت کی کوششوں کی تعرےف کی۔ جنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم اور وزیر اقتصادی امور کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔