• news

بغیر ہیلمٹ پٹرول فرخت پر پابندی نہیں، حکومت کو ایڈوائس دی تھی: ڈی سی لاہور

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فریقین نے جوابات عدالت میں داخل کرا دیئے، ڈی سی لاہور نے جواب میں موقف اپنایا کہ ہم نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی صرف حکومت کو ایڈوائس دی تھی۔ وکیل یاسر اسلام نے موقف اپنایا کہ یہ اپنے جواب کی نفی کر رہے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کا پٹرول ڈلوانے کیلئے ہیلمٹ کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر رکھی ہے۔ شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈی سی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن