بریگیڈیئر خالد ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ کرنل ندیم ایڈیشنل ڈائریکٹر، میجر ولید اور میجر قیصر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے نیب میں تقریاں کرتے ہوئے بریگیڈیئر محمد خالد کو ڈائریکٹر احتساب بیورو تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل ندیم مظفر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات کر دیا گیا۔ میجر ولید خالد اور میجر قیصر کامران سید کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تعینات کر دیا گیا۔ چاروں عسکری افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دئیے ہیں۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔