• news

سیالکوٹ واقعہ: دشمن ایجنسی ملوث، بدمعاش قام کو دنیا می©ں بے نقاب کرینگے: آئی جی پنجاب

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں سیالکوٹ ڈسکہ کی مسجد میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے میں بدمعاش قوم کی دشمن انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حملے کے پیچھے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ حملے بدمعاش قوم کی جانب سے کیے گئے اور ان کی منصوبہ بندی پاکستان سے باہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کی شناخت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اتحاد اور باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔ ریاست پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بدمعاش قوم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ریاست پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے والوں کو ’چوہا‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اب وہ تیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ملٹری انٹیلی جنس (آئی ایم) اس واقعے کے مجرموں کا سراغ لگانے اور مزید حملوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان سے باہر کی گئی۔ دشمن انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک شخص کو پاکستان بھیجا، ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے کہ یہاں آنے والا شخص کون ہے، وہ کس سے ملا، اس کی جیو لوکیشن بھی ہمارے پاس موجود ہے، وہ دہشت گرد 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان یہاں آئے اور 11 اکتوبر کو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو وہاں سے پکڑا کہ اسے اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ ہم نے قصور، سیالکوٹ، لاہور سے بندوں کو گرفتار کیا، ہم نے سی ڈی آر، جیو فینسنگ اور پولکوم سے مل کر ثبوت اکٹھے کئے، آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ اگلی پریس کانفرنس میں ثابت کر دیں گے کہ ان سازشوں کے پیچھے کون سا بدکار ملک ہے، جو چوہے پاکستان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں آپ تیار رہیں ہم پوری دنیا میں آپ کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن