او آئی سی وفد کا دورہ ایل او سی: کشمیر پر پاکستانی م¶قف کی تائید
اسلام آباد مظفر آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر نے ایل او سی چکوٹھی اور مظفر آباد کا دورہ کیا۔ سعودیہ، سوڈان سمیت برادر مسلم ممالک کا اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے میں شریک تھا۔ مظفر آباد پہنچنے پر وفد نے جموں و کشمیر یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد نے مانک بیاں ریفیوجی کیمپ مظفر آباد کا بھی دورہ کیا۔ او آئی سی وفد کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نمائندہ خصوصی نے مسئلہ کشمیر کیلئے او آئی سی کی حمایت کا یقین دلایا۔ نمائندہ خصوصی نے ہر سال 2 بار کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ او آئی سی کے وفد نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے م¶قف کی مکمل حمایت کی۔ وفد نے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ او آئی سی وفد نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔