ہائیکورٹ : سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق وکلاءحتمی دلائل کےلئے 20 اکتوبر کو طلب
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواست پر فریقین وکلاءکو حتمی دلائل کےلئے 20 اکتوبر کو طلب کر لیا،پنجاب حکومت نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کر دیا درخواستیں مسترد کی جائیں، ہم نے لوگوں کے ساتھ مل کر معاملہ حل کر لیا ہے، ہم نے لوگوں کو پیسے بھی دئیے ہیں۔