وزارت داخلہ کی گاڑی کو حادثہ ‘وزیر داخلہ موجود نہ تھے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ آج وزارت داخلہ کی ایک گاڑی کو ائیرپورٹ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس میں پی ایس او سید امین اور ڈرائیور زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے پمس پہنچایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے واضح کیا جاتا ہے کہ یہ گاڑی وزیر داخلہ کے اسکواڈ میں شامل نہ تھی اور وزیر داخلہ حادثہ کے وقت موجود نہ تھے الحمد للہ وزیر داخلہ خیریت سے ہیں۔