جج کی رخصت: شہباز شریف کے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت ملتوی
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف کو الیکٹرانک ڈیوائس پر شہادت کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دھرنے کے دوران رشوت آفر نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا۔